منگل, جون ۲۴, ۲۰۲۵
34.8 C
Srinagar

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، اس کی خلاف ورزی نہ کریں: ڈونلڈ ٹرمپ

مانیٹرنگ ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی ابھی ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے ’جنگ بندی اب نافذ العمل ہے۔ پلیز اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔‘

یاد رہے کہ اسرائیل نے تاحال اس جنگ بندی کو سرکاری طور پر قبول نہیں کیا جبکہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر کل رات ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ جنگ بندی اعلان کے تقریباً چھ گھنٹے بعد شروع ہو جائے گی۔ اب وہ وقت شروع ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کو واشنگٹن کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے لکھا: اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو چکا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا آغاز ’تقریباً چھ گھنٹے بعد‘ ہو جائے گا جب دونوں ممالک اپنی فوجی کارروائیاں ’ختم‘ کر دیں گے۔

اب وہ وقت شروع ہو چکا ہے اور اس دوران ایران نے اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیں جس میں اسرائیلی ایمرجنسی حکام کے مطابق کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تنازع کے آغاز کے بعد سے یہ سب سے شدید ایرانی میزائل حملے تھے۔تاہم اسرائیل نے ابھی تک جنگ بندی کی تجویز کو عوامی طور پر قبول نہیں کیا ہے جب کہ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ اسرائیل پر جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے۔

اسرائیلی عوام ممکنہ جنگ بندی کی خبروں اور میزائل حملوں کی وارننگز کے ساتھ نیند سے بیدار ہوئے, ایلس کڈی، یروشلم سے رپورٹ کر رہی ہیں

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھر میں لوگ صبح سویرے موبائل فونز پر ممکنہ جنگ بندی کی خبروں کے ساتھ ساتھ میزائل حملوں کی وارننگز کی آوازوں سے جاگ اٹھے جن میں عوام کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایات دی گئیں۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے بعد وقفے وقفے سے متعدد وارننگز جاری کی گئیں۔یروشلم میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی ہمارے ساتھی صحافیوں نے دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

جنوبی شہر بیر شیبہ میں ایک میزائل براہِ راست نشانے پر لگا جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔

جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق اب تک تین ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایک مرد اور عورت جن کی عمریں تقریباً چالیس سال تھیں اور ایک نوجوان جس کی عمر بیس سال کے لگ بھگ تھی۔

اس کے بعد سے اسرائیل کے شمالی حصوں میں دوبارہ سائرن بجنے لگے ہیں۔

ایران کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں: اسرائیل کا دعویٰ

Reuters

،تصویر کا ذریعہReuters

ہمیں ابھی اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) سے تازہ ترین معلومات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق ایران نے اسرائیل پر مزید کئی میزائل داغے ہیں۔

آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلے احکامات تک وہیں قیام کریں۔

  • ٹرمپ کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

    EPA

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔برینٹ کروڈ، عالمی بینچ مارک پیر کو سات فیصد کمی کے بعد مزید چار فیصد گر کر 68 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

    تیل کی قیمتیں اب 12 جون کی نسبت کم ہیں جب اسرائیل نے ایران پر پہلا حملہ کیا تھا۔ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں نے بھی مشرق وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ پیشرفتوں پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img