ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

ریاستی درجے کی بحالی میں تاخیر کی گئی تو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عباللہ نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی جلد بحالی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلسل تاخیر پارٹی کو عدالت عظمیٰ کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔انہوں نے ہفتے کے روز کوکرناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘جموں و کشمیر حکومت کو بنے آٹھ مہینے ہوگئے مجھے امید ہے کہ جب ریاستی درجہ بحال ہوگا تو ہمیں حقیقی حکمرانی کے لیے ضروری انتظامی اختیارات بھی مل جائیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم ریاستی درجہ بحال ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اگر اس میں مسلسل تاخیر کی گئی تو ہم عدالت عظمیٰ کا دروزہ کٹھکھٹانے کے لئے مجبور ہیں’۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: ‘میری دعا ہے کہ دونوں ملکوں کو ہوش آجائے اس تنازعے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے’۔انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان امن کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img