جموں،: جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں کے آر ایس پورہ میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس کی تحویل سے تیز دھار والے ہتھیار بر آمد کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ ہتھیاروں میں دو ٹوکے اور ایک موٹر سائیکل کی چین شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں آرمز ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
ملزم کی شناخت جسبندر سنگھ عرف سونو ولد گھر سنگھ ساکن شمکہ آر ایس پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔