ہفتہ, جون ۲۱, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

امید ہے کہ امسال بھی یاتری جوق در جوق آئیں گے: عمر عبداللہ

سری نگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ارکان اسمبلی قابل ہیں اوروہ اپنا کام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے: ‘خواہ مخواہ ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو جیت کے آئے ہیں ان کو پہلے اپنا ریکارڈ کارڈ دکھانا چاہئے ہمارے ارکان اسمبلی اپنے وقت پر اپنا ریکارڈ کارڈ دکھائیں گے’۔عمر عبداللہ نے یہ باتیں رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں کیں جس میں انہوں نے جموں وکشمیر کی سیاست کی تنقید کی ہے۔

شری امرناتھ جی یاترا کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘امید ہے کہ امسال بھی یاتری جوق در جوق آئیں گے اور درشن کرکے صحیح سلامت واپس جائیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان کی سلامتی کی ذمہ داری راج بھون کو ہے امید ہے انہوں نے اس سلسلے میں تمام اقدام کئے ہوں گے باقی جو حکومت کو تیاریاں کرنی ہیں ان سب کو حتمی شکل دی گئی ہے’۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘میں گاندربل کے لوگوں کا احسان مند ہوں کہ انہوں نے مجھے کامیاب کیا اسی لئے میں نے یہ سیٹ نہیں چھوڑی میں پورے جموں کشمیر اور یہاں کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہوں یہاں ترقیاتی کاموں کا نیا جال بچھایا گیا ہے’انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ موقع پر لوگوں کو در پیش مشکلات کا پتہ چلا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘ارکان اسمبلی پانچ برسوں کے لئے بنے ہیں اب یہاں نئے چہرے ہم کہاں سے لائیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img