جمعہ, جون ۲۰, ۲۰۲۵
24.9 C
Srinagar

منوج سنہا کی دروپدی مرمو کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘آپ کی قیادت، رہنمائی اور قوم کی ترقی کے لیے عزم ہم سب کو حوصلہ دے رہا ہے’۔
دروپدی مرمو نے 25 جولائی 2022 کو ملک کے 15 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وہ ملک کی دوسری خاتون صدر اور اس عہدے پر براجمان ہونے والی قبائلی طبقے کی پہلی شخصیت ہیں۔آپ اُڑیسہ کے ضلع میور بھنج کے پسماندہ اور قبائلی

علاقے کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں 20 جون 1958 کو پیدا ہوئیں۔
منوج سنہا نے انہیں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘آپ کی قیادت، رہنمائی اور قوم کی ترقی کے لیے عزم ہم سب کو حوصلہ دے رہا ہے’۔منوج سنہا نے اپنے پوسٹ میں صدر جمہوریہ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لئے دعا کی تاکہ وہ عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img