تہران: ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے بدھ کی شام کہا ہے کہ "مقبوضہ علاقوں” کے آسمان ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے لیے کھلے ہیں۔ آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ اس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بھاری سیجل میزائل لانچ کیے ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی "مہر” نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیلی سرزمین پر ایک نیا میزائل حملہ کیا ہے۔ ایجنسی نے ان اہداف کی وضاحت نہیں کی جو ایرانی حملے سے متاثر ہوئے۔
ایک متعلقہ پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے ایک نئے میزائل حملے کا پتہ لگا لیا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے دشمن کے میزائلوں کو روکنا شروع کر دیا ہے۔
اس سے قبل 18 جون کو اسرائیلی فوج کے ترجمان ایوی ڈیورین نے اعلان کیا تھا کہ آپریشن "رائزنگ لائن” کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج نے ایران بھر میں 1,100 اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مشیر دیمتری گینڈلمین نے بھی اعلان کیا کہ ایران نے 13 جون سے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اور سینکڑوں ڈرون داغے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیلی فوج نے 13 جون کو آپریشن "رائزنگ لائن” شروع کیا تھا جس کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام کے لیے اہم تنصیبات کو تباہ کرنا تھا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں ایران میں متعدد سائنسدانوں اور فوجی رہنماوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن ’’وعدہ صادق سوم” شروع کیا اور اسرائیل کے درجنوں فوجی اہداف اور فضائی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
یواین آئی