جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
22.1 C
Srinagar

کپواڑہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ترہگام علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن ترہگام کی ایک پارٹی نے شمناگ کے نزدیک ناکہ لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کرال پورہ سے شمناگ کی طرف آنے والے ایک شخص کو بر سر موقع ہی دھر لیا گیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گواہوں کی موجودگی میں تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے اچھی مقدار میں چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت فیصل احمد پرے ولد ولی محمد پرے ساکن ترہگام کپواڑہ کے طور پر کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترہگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کپواڑہ پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img