پیر, جون ۱۶, ۲۰۲۵
23.2 C
Srinagar

ہندوارہ میں پر اسرار دھماکہ، تین زخمی

سری نگر: شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ میں پیر کی صبح ایک پر اسرار دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہندوارہ کے کاچھری لنگیٹ علاقے میں مقامی لوگ نئی مسجد تعمیر کرنے کے لئے ایک پرانی مسجد کو منہدم کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملبہ صاف کرنے کے دوران وہاں ایک مشکوک شے کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے
۔
زخمیوں کی شناخت مدثر احمد میر، غلام احمد تانترے اور اویس احمد لون جن کا تعلق ہندوارہ کے مختلف علاقوں سے ہے، کے طور پر کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پہلے سب ضلع اسپتال لنگیٹ پہنچایا گیا جہاں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہندوارہ ریفر کیا گیا۔

واقعہ پیش آنے کے بعد سینئر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img