احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو احمد آباد میں طیارہ حادثے کے مقام پہنچے۔
آج یہاں پہنچنے کے بعد مسٹر مودی نے جائے حادثہ پر جاکر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ اسپتال گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم نے اس حادثے کے واحد بچ جانے والے رمیش وشواس سے بھی ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کی دوپہر ایئر انڈیا کا 786 طیارہ ٹیک آف کے محض دو منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 242 مسافر سوار تھے جن میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان شامل تھے۔
اس حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی بھی موت ہو گئی۔
اس حادثے میں صرف ہند نژاد برطانوی شہری رمیش وشواس بچ گئے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔