جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
32.5 C
Srinagar

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سری نگر:منشیات فروشوں کے خلاف مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع بڈگام میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام پولیس نے ضلع کے چاڈورہ اور بیروہ علاقوں میں الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے وڈی پورہ کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک مشتبہ شخص جس نے دو نائیلان بیگ اٹھا رکھے تھے، کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے یقریباً 16.05 کلو گیلے پوست کا بھوسا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی بر سر موقع ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت غلام رسول شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن وڈی پورہ چاڈورہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک ٹیم نے چرمجرو گائوں میں ایک ناکے پر ایک مشتبہ شخص، جس نے ایک نائلان بیگ اٹھا رکھا تھا، کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے قریب 5.66 کلو گرام پیسا ہوا پوست کے بھوسا جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت سرور احمد تانترے ولد عبدالمجید تانترے ساکن چرمجرو کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بڈگام پولیس معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img