جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
32.5 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں

سری نگر: جموں و کشمیر میں جاری شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سکولوں کے لئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔محکمے کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ بچے گرمی سے زیادہ جلد متاثر ہوتے ہیں اور انہیں بڑوں سے کم پسینہ آتا ہے۔گائیڈ لائنز میں اسکول سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لئے چند نکات پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔ان نکات میں اسکولوں میں بچوں کے لئے پانی پینے کے لئے متواتر وقفے رکھنا، بچوں کو 11 سے صبح سے 4 بجے تک براہ راست سورج سے دور رکھنا، بیرونی سرگرمیوں کو محدود کرنا، اس بات کو یقینی بنانا کہ کھیل کا میدان یا اسکول فرنیچر زیادہ گرم نہیں ہے اور کلاس روموں میں درجہ حرارت کو مانیٹر کرنا شامل ہے۔اسکول سربراہان سے کہا گیا ہے کہ بچوں کو پیاس محسوس نہ ہونے کے باوجود بھی پانی پینے کی تاکید کریں۔
اسکول سربراہان کو چھوٹے بچوں، جسمانی طور معذور بچوں اور مریض بچوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے نیز ان سے کہا گیا ہے کہ وہ گرمی کی بیماری کی علامات پر بھی باریک بینی سے نگاہ رکھیں۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 13 جون تک گرمی کی لہر سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img