جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
32.5 C
Srinagar

کرگل اور گریز کی سیاحت کی بحالی کشمیر کی سیاحت کے لئے ضروری:ناصر اسلم

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم کا کہنا ہے کہ کرگل اور گریز میں سیاحت کو بحال کرنا کشمیر میں سیاحت کی مجموعی بحالی کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کرگل ایک زمانے میں ایڈونچر ٹورزم کے لئے ایک پسندیدہ مقام تھا۔موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے اختتام پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ کرگل اور کشمیر مشترکہ تاریخ، کاروباری اور ثقافتی رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں، کرگل اور گریز میں سیاحت کو بحال کرنا کشمیر میں سیاحت کی مجموعی بحالی کے لیے بہت ضروری ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جغرافیائی طور پر ہم مختلف ہیں لیکن دل، تاریخ اور ہمدردی و مہمان نوازی میں ہم ایک ہیں’۔ناصر اسلم نے کہا کہ کرگل ایک زمانے میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے ایڈونچر ٹورزم کا ایک پسندیدہ مقام تھا۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے لیفٹیننٹ گورنر سے مشہور اور محفوظ سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی ہے’ان کا کہنا تھا: ‘ان سیاحتی مقامات کو بند رکھنے سے جہاں سیاحوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے وہیں مقامی سیاحتی شعبے کی ترقی میں بھی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img