یروشلم: اسرائیل نے امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایران میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سی بی ایس نیوز براڈکاسٹر نے جمعرات کے روز ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ امریکہ کو یہ خدشہ ہے کہ ایران ہمسایہ ملک عراق میں کچھ امریکی تنصیبات پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہی ایک وجہ ہے کہ امریکہ نے بدھ کے روز کچھ امریکیوں کو خطے سے رخصت ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
دریں اثناء، اسرائیلی حکام نے مبینہ طور پر آپریشن کے ممکنہ آغاز کے بارے میں معلومات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
منگل کے روز، ایکسیوز نیوز پورٹل نے اسرائیلی اور امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے امکان پر یقین رکھتے ہیں اور وہ فی الحال فوجی کارروائی کے خلاف ہیں۔
یو این آئی