جموں:مشتبہ نقل و حمل کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ کے نڈ علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے نڈ بلاک کے سدھ یالی گائوں میں گذشتہ رات ایک خاتون نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ڈرون کا استعمال بھی کیا گیا تاکہ دور افتادہ علاقوں کی نگرانی کو بھی یقینی بنائی جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کے چپے چپے کو باریک بینی سے کھنگالا تاہم فی الوقت کوئی سراغ نہیں مل گیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن بدھ کی صبح بھی جاری تھا۔قابل ذکر ہے کہ ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں منگل کو سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہ سے 10 انڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) سمیت دیگر قابلِ اعتراض اشیاء ضبط برآمد کرکے ضبط کیں ہیں۔