بدھ, جون ۱۱, ۲۰۲۵
30.3 C
Srinagar

اودھم پور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

جموں: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے ضلع اودھم میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ ٹکری کی ایک ٹیم نے ٹکری میں ایک ناکے پر ایک شخص، جو منتھال سے ٹکری کی طرف پیدل آ رہا تھا، کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر واپس چلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 5.50 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کی موقع پر ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

گرفتار شدہ کی شناخت چیتن شرما عرف چھوٹو ولد مدن لال ساکن نلی نالہ رہامبل کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رہامبل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img