جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگلاتی علاقے میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آج صبح فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے شروع کئے جانے والے ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘سیکورٹی فورسز کے اضافی دستوں کو طلب کیا گیا ہےاور دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے’۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین لی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی