منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

گاندربل بل کے کنگن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں لقمہ اجل

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن کے ہری گن ون جنگلاتی علاقے میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے ہری گن ون جنگلاتی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ مختصر تیز باروشوں کے بیچ آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 بھیڑ بکریں ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان مویشیوں کا مالک عبد الواحد کھٹانہ ساکن سندر بنی راجوری ہے جو موسمی ہجرت کے سلسلے میں ان دنوں چیچی پتہ ہری گن ون میں رہائش پذیر ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img