ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

ہندوستان نے امرتسر میں کئی پاکستانی ڈرون مار گرائے

نئی دہلی: ہندوستانی افواج کے پاکستان کے اندرونی علاقوں میں شدید حملے سے مایوس پاکستان نے کل رات اپنی مغربی سرحدوں پر کئی ڈرون حملے کئے جنہیں ہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

ہندوستانی فوج نے ہفتہ کی صبح کہا کہ پاکستان ہماری مغربی سرحدوں پر ڈرون حملوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوج نے کہا کہ ایسے ہی ایک واقعہ میں آج صبح تقریباً 5 بجے امرتسر میں خاصہ کینٹ پر دشمن کے کئی مسلح ڈرون پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ دشمن کے ڈرون کو ہمارے فضائی دفاعی یونٹس نے فوری طور پر تباہ کر دیا۔

فوج نے کہا ہے کہ ہندوستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور شہریوں کو خطرے میں ڈالنے کی پاکستان کی اس مذموم کوشش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہندوستانی فوج دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنائے گی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img