ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

جموں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا

جموں: افسران نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے ہفتے کی صبح جموں شہر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ جموں شہر میں ہفتے کی صبح کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جموں شہر پر ڈورن اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے اور ان علاقوں کو نشانہ بنا دیا گیا ہے جو فوجی تنصیبات کے نزدیک واقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گولہ باری سے رہاری کالونی، نگروٹہ، نہرو مارکیٹ اور روپ نگر علاقوں میں رہائشی مکانوں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ حملے پاکستان کی طرف سے ہندوستان کی فوجی تنصیبات کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کے ایک دن بعد کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں، سانبہ، اودھم پور اور نگروٹہ میں بھی ڈرون دیکھے گئے جنہیں ناکام بنا دیا گیا۔

دریں اثنا جموں اور سانبہ اضلاع کے سوچھیت گڑھ اور رام گڑھ علاقوں میں بین الاقوامی سرحد پر سر حد پار سے گولہ باری ہو رہی ہے۔افسران کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرحدی ضلع راجوری کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img