جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

راجناتھ سنگھ نے فوجی حکام کے ساتھ مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی: ہندوستانی مسلح افواج کے آپریشن سندور سے مایوس اور پریشان پاکستان نے جمعرات کی رات مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کی صبح یہاں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔

وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع نے مغربی سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال اور ہندوستانی مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں ساؤتھ بلاک میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دفاعی سکریٹری راجیش کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت نے وزیر دفاع کو پاکستانی فوج کی جانب سے مغربی سرحد سے متصل علاقوں پر حملے کی کوشش اور مسلح افواج کی جانب سے اسے ناکام بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ حکام نے وزیر دفاع کو پاکستان کے خلاف مسلم افواج کی کارروائیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img