جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے۔

واضح رہے کہ سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔

ٹریفک حکام نے جمعہ کی صبح بتایا ’قومی شاہراہ پر ٹریفک ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے‘۔

انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو مرکز کے زیر انتظام خطے لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پرروڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img