سری نگر: موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر حج کمیٹی نے 9 مئی کی 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
کمیٹی نے جمعرات کو اپنی ایک نوٹیفکیشن میں کہا: ‘اس دفترکی طرف سے 7 مئی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 9 مئی کی پرواز نمبر ایس جی – 5109 اور ایس جی – 5209 کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شدہ شیڈول کے متعلق متعلقین کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔
قبل ازیں کمیٹی نے گذشتہ روز 7 اور 8 مئی کی حج پروازوں کو ملتوی کیا تھا۔کمیٹی کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ‘تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر 7 مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی -5207 اور 8 مئی کی فلائٹ نمبر ایس جی – 5208 کو ملتوی کر دیا گیا ہے’۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر ہوائی اڈہ کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد بدھ کی صبح سول پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔