جمعرات, مئی ۸, ۲۰۲۵
22.2 C
Srinagar

جاوید رانا کا جی ایم سی جموں کا دورہ،پونچھ کے زخمیوں کی عیادت کی

جموں: وزیر برائے جل شکتی، جنگلات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے جمعرات کو یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کا دورہ کیا اور وہاں پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی کے تسلی بخش انتظامات کئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ‘اس دوران میں نے میڈیکل کالج کے پرنسپل اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی’۔

موصوف وزیر نے کہا کہ میں یہاں تمام زخمیوں سے ملا ان کا بہتر علاج و معالجہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ایمرجنسی نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کالج کے پرنسپل لوگوں کی ہمیشہ خدمت کرتے ہیں اور اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ حالات جلد کنٹرول ہوجائیں تاکہ لوگ چین سے جی سکیں۔

واضح رہے کہ پونچھ میں پاکستانی فوج کی طرف سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں 13 افراد کی موت جبکہ قریب 60 زخمی ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img