ہفتہ, مئی ۳, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

ڈل جھیل حادثہ: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر،: جمعہ کی دوپہر ڈل جھیل  میں ڈک پارک کے نزدیک کشتی الٹنے کے واقعے میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش ہفتہ کی صبح ریاستی آفات سے نمٹنے والے ادارے  اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اہلکاروں نے برآمد کر لی۔

ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ رعناواری کے چوپان محلہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کی لاش رات بھر کی تلاش کے تعطل کے بعد ہفتے کی صبح روشنی کی پہلی کرن زمین پر پڑنے کیساتھ ہی دوبارہ شروع کی گئی کارروائی کے دوران ملی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 24 سالہ توفیق احمد چوپان کے طور پر ہوئی ہے جو ر عناواری کے چوپان محلہ کا رہائشی تھا۔

اس سے قبل، تیز ہواؤں کے دوران ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں دو ماہی گیر پانی میں جا گرے تھے۔ واقعے کے فوراً بعد رعناواری کے عبدالمجید کھوسہ کو بچا لیا گیا تھا، تاہم توفیق کو مسلسل کوششوں کے باوجود جمعہ کے روز تلاش نہیں کیا جا سکا تھا۔ (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img