بدھ, فروری ۲۵, ۲۰۲۶
16.5 C
Srinagar

اودھم پور میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں، : منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں اودھم پور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس پوسٹ روون ڈومیل کی ایک ٹیم نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK14B – 9739 کو روکا جو منوال سے اودھم پور کی طرف آ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد نے اپنی شناخت شرون گپتا عرف شارن ولد پرشوتم گپتا ساکن ستانی اودھم پور اور شبھم پرشار عرف کوبرا ولد مرحوم رابندر شرما ساکن روون ڈمیل کے طور پر ظاہر کی۔
انہوں نے کہا تلاشی کے دوران شبھم کی تحویل سے5.80 گرام جبکہ شرون کے قبضے سے 2.28 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اودھم پور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 57/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئین۔
انہوں نے کہا کہ اودھم پور پولیس منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img