ہفتہ, مئی ۳, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر آج مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دوطرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم آج مسافر بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔ٹریفک حکام نے جمعہ کو بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو آج جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے’۔

مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ رام بن میں 20 اپریل کو ہوئی طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی جس کو بعد میں یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img