جمعہ, مئی ۲, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

قاضی گنڈ میں ٹرین سروس دوبارہ بحال

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قاضی گنڈ اور ہِلر کے درمیان ریلوے ٹریک پر ایک ٹرک کے اچانک چڑھ آنے کے باعث معطل کی گئی ٹرین سروس جمعرات کو چند گھنٹوں بعد بحال کر دی گئی۔ حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو ٹریک سے ہٹا دیا اور ریل خدمات کو بحال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق، جمعرات کی صبح قاضی گنڈ میں ایک ٹرک ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر پٹری میں آگرا، حادثہ پیش آتے ہی ریل انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر فوری طور پر ٹرین سروس معطل کر دی۔


انہوں نے کہاکہ حادثے کے بعد بحالی کارروائی کے دوران بھاری مشینری کو موقع پر تعینات کیا گیا، تاہم ٹرک کے زیادہ وزنی ہونے کے باعث ابتدائی کوششیں ناکام رہیں۔ بعد ازاں فوجی اہلکاروں کی مدد حاصل کی گئی جس کے بعد ٹرک کو کامیابی سے ٹریک سے ہٹا لیا گیا۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا: ’حفاظتی اقدامات کے تحت ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کر دی گئی ہے اور اب ریل گاڑیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔‘حکام نے واقعے کی مکمل جانچ شروع کر دی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img