اتوار, مئی ۴, ۲۰۲۵
20.3 C
Srinagar

امریکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم : روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کے امریکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے یہاں ایک بیان میں کہا ’’سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے آج ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے بات کی۔ وزیر موصوف نے پہلگام میں ہوئے خوفناک دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ مسٹر روبیو نے ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کی بھی ترغیب دی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img