اتوار, اپریل ۲۷, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

جموں: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ رام بن میں طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے سے جن کے مکان اور زمین بہہ گئی ہے انہیں متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ضلع مجسٹریٹ کو متبال جگہ تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو رام بن میں قومی شاہراہ کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘پہلگام میں بے شک بہت بڑا حادثہ پیش آیا لیکن ہم رام بن کے لوگوں کو نہیں بھولے ہیں جیسے ہی سری نگر میں میرا کام تھوڑا کم ہوا تو میں یہاں حالات کا جائزہ لینے آیا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘قومی شاہراہ پر یکطرفہ ٹریفک نقل و حمل جاری ہے لیکن اس پر کام میں مزید سرعت لانے کے لئے کل یعنی اتوار کو شاید شاہراہ کو بند رکھنا پڑے گا تاکہ ایک اور ٹنل جو ابھی بند ہے، کو کھولا جا سکے’۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘رام بن میں جن کے مکان اور مکان کے نیچے زمین بہہ گئی ہے ان کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی’۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے میں نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ متبادل جگہ تلاش کریں تاکہ متاثرین کو 5 مرلے زمین منتقل کی جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ مفت راشن اور دوسری امداد کی فراہمی کے لئے ضلع مجسٹریٹ کو ایک پرپوزل بنانے کو کہا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img