اتوار, اپریل ۲۷, ۲۰۲۵
12.3 C
Srinagar

ستیش شرما جموں وکشمیر کے طلبا، تاجروں سے ملنے کے لئے دہرادون میں

سری نگر: وزیر برائے خوراک و شہری رسدات ستیش شرما جموں وکشمیر کے طلبا اور کاروباری افراد سے ملنے کے لئے دہرا دون پہنچ گئے ہیں۔

موصوف وزیر اس دوران، طلباء، کاروباری برادری اور جموں و کشمیر کمیونٹی کے دیگر اراکین سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حکام نے بتایا: ‘ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق، طلباء اور جموں و کشمیر کے کاروباری افراد میں تحفظ کا احساس دلانے اور انہیں یقین دلانے کے مقصد کے زیر نظر وزیر برائے خوراک، شہری رسدات اور کھیل ستیش شرما دہرادون پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موصوف وزیر اس دوران، طلباء، کاروباری برادری اور جموں و کشمیر کمیونٹی کے دیگر اراکین سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا گروپ، تاجر اور دیگر افراد جو موصوف وزیر سے ملنا چاہتے ہیں فون نمبرات 9419180515،9796491417، 9906204222 پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ جموں وکشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img