ہفتہ, اپریل ۲۶, ۲۰۲۵
20.7 C
Srinagar

ادھم پور تصادم: تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں سے نگرانی

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور کے دشوار گزار پہاڑی علاقے برالی گلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جمعہ کو دوسرے روز بھی جاری رہا، فوج ، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ نے مشترکہ کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔

معلوم ہو ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی مدد سے جاری یہ آپریشن ممکنہ طور پر گھنے جنگلات میں روپوش دہشت گردوں کی تلاش اور انہیں بے اثر بنانے کے لیے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر محاصرے میں لے کر نگرانی سخت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کے بعد جمعرات کی شام یہ آپریشن شروع کیا گیا، جوجمعے کو بھی مسلسل جاری رہا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ موسمی چیلنجوں اور دشوار گزار جغرافیہ کے باوجود سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے اور کسی بھی مشتبہ حرکت پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے

حکام نے اس آپریشن کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو کلیئر کرنے تک کارروائی جاری رہے گی، اور مقامی لوگوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img