اتوار, اپریل ۲۷, ۲۰۲۵
24.4 C
Srinagar

ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ کل جماعتی میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے:سنیل شرما

سری نگر: جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر او سینئر بی جے پی لیڈر سنیل شرما کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے طلب کی جانے والی کل جماعتی میٹنگ کا کوئی ایجنڈا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘مجھے اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے خط ملا لیکن ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ اس کا ایجنڈا کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘تاہم ہمارا 5 رکنی وفد اس میٹنگ میں شرکت کرے گا’۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘مجھے بھی وزیر اعلیٰ کی طرف سے طلب کی جانی والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے خط ملا لیکن اس میں یہ نہیں لکھا گیا تھا کہ اس میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہمیں خط ملا کہ آپ کو بھی ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے دعوت دی جاتی ہے اس کا ایجنڈا کیا ہے، یہ ہمیں معلوم نہیں ہے، یہ بغیر ایجنڈا کے ایک میٹنگ ہے’۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا آپ اس میں شرکت کریں گے، تو مسٹر شرما نے کہا: ‘ہمارا 5 رکنی وفد اس میٹنگ میں شرکت کرے لیکن میں خود شرکت نہیں کروں گا’۔

اسمبلی سیشن بلائے جانے پر انہوں نے کہا: ‘بحیثیت لیڈر آف اپوزیشن مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘اسمبلی کا اجلاس بھی قواعد و قوانین کے تحت طلب کئے جاتے ہیں، یہ کسی کے کہنے پر نہیں لگتے ہیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img