پیر, اپریل ۲۸, ۲۰۲۵
22.8 C
Srinagar

سجاد لون کی مرکز کو کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کی تاکید

سری نگر: جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کرے۔

انہوں نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ایسے بہت سے واقعات ہوئے ہیں جہاں کشمیری طلباء کو ہراساں کیا جاتا ہے، مارا پیٹا جاتا ہے اور یہاں تک کہ ان سے کرائے کی رہائش گاہیں خالی کرنے کو کہا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ میں مرکزی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ کشمیری طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img