بدھ, اپریل ۳۰, ۲۰۲۵
14.8 C
Srinagar

پونچھ میں دہشت گردوں کی تلاش جاری

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے لسانہ جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن جمعرات کو دسویں روز بھی جاری رہا۔یاد رہے کہ 14 اپریل کو پونچھ کےلسانہ گاوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد علاقہ گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق، دہشت گرد اب بھی گھنے جنگلات میں روپوش ہیں اور ان کی تلاش کے لیے سراغ رسانی کی جدید تکنیکیں استعمال کی جا رہی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لسانہ گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سے علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔پونچھ، راجوری اور جموں کو ملانے والی قومی شاہراہ پر بھی ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے جبکہ جنگلاتی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img