ہفتہ, اگست ۲۳, ۲۰۲۵
28.8 C
Srinagar

ہڑتال کے ذریعے عوام نے ایک اہم پیغام دیا: سید محمد الطاف بخاری

کہا، یہ  ہڑتال پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ اجتماعی یکجہتی اور اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی علامت ہے

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ  سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کرتے ہوئے عوام نے نہ صرف پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے بلکہ دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ کی مذمت بھی کی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد  اور دہشت گردی  کو کوئی حمایت حاصل نہیں ہے، کیونکہ یہاں کے لوگ امن و استحکام اور انسانی اقدار کی پاسداری کرنے  کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا: ’’جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے  عوام  نے پہلگام میں خوفناک دہشت گردی کے حملے کے معصوم متاثرین کے ساتھ اپنی اجتماعی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک اہم پیغام دیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،  ’’اس ہرتال کے ذریعے لوگوں نے نہ صرف انسانی جانوں کے اتلاف پر سوگ منایا ہے بلکہ ایسے گھناؤنے اور بھیانک جرائم، جن کا مقصد امن کو درہم برہم کرنا اور لوگوں میں خوف پھیلانا ہے، کی شدید مذمت بھی کی ہے۔‘‘

ایکس پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے، ’’دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کو یہ سمجھنا چاہیے کہ جموں و کشمیر میں  تشدد اور دہشت گردی کو کوئی حمایت حاصل نہیں ہے اور یہاں کے لوگ ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتے ہیں۔ دہشت گرد ان لوگوں کے جذبے کو توڑنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے  جو امن و استحکام اور انسانیت کے پاسداری کےلئے پُرعزم ہیں۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img