نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ نا مکمل چھوڑ کر دہلی واپس آگئے ہیں، انہوں نے آتے ہی صبح ایک میٹنگ کی اور پہلگام حملے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
اس میٹنگ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں مسٹر مودی کو وزیر خارجہ اور سلامتی مشیر نے موجودہ صورتحال اور حملے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مسٹر مودی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کے بعد باقی پروگرام چھوڑ کر صبح گھر واپس آگئے۔
ہنگامی صورت حال کے پیش نظر مسٹر مودی نے کابینہ دفاعی امور کی کابینہ میٹنگ طلب کی ہے۔