اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

ویوز ایس آر کریٹر ہیکاتھن نے بھارت میں عمیق اختراع کی بنیاد رکھی ہے

قلم کار: آشوتوش کمار، بانی اور سی ای او ویب لیبس

شرینکا چٹرجی، میڈیا اور کمیونیکشن آفسر ، پی آئی بی

 

ورچوئل ریئلٹی  اور آگمینٹڈ ریئلٹی  کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شعبے تفریح ، سنیما ، مارکیٹنگ ، ٹریننگ ،تعلیم ، رکھ رکھاؤ اور ریموٹ ورک جیسے کئی میدانوں میں انقلاب لارہے ہیں۔ ایکس آر  جس کا مطلب ہے ‘‘ ایکسٹینڈیڈ ریلئٹی ’’ ایک  وسیع اصطلاح ہے جس میں ورچوئل ریئلٹی (وی آر)، آگمینڈیڈ ریلئٹی (اے آر) اور میکسڈ ریلئٹی  (ایم آر) جیسی عمیق ٹیکنالوجی شامل ہیں، جو حقیقی اور ورچوئل ماحول کو یکجا کرتی ہیں۔حاصل شدہ معلوماتی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے جس تک یا تو مقامی طور پر رسائی حاصل کی جاتی ہے یا مشترکہ نیٹ ورک پر منتقل کیاجاتا ہے، ایکس آر ڈیوائس ایک مجازی محرک ہے جس میں حقیقی وقت کے ردعمل کو فعال کرنے کے ذریعے حسب ضرورت تجربات کی تخلیق کی جاتی ہے۔

سینسر اور عمیق تجربے سے چلنے والے انٹریکٹیو کی آسک کے ساتھ فلم اسٹوڈیوز نے آج اپنے فلموں کی تشہیر کے لیے ایکس آر استعمال کرنے کا ایک بہترین طریقہ تلاش کیا ہے۔یونیورسل اسٹوڈیوز فار جراسک ورلڈ: فالن کنگڈم نے فلم کے بہت سے قابل ذکر ڈائنا سور کو نمایا ں کرنے والے خصوصی ان اسٹور اور ان –ہوم تجربات کے لیے حقیقت پسندی پر مبنی تجربات کی راہ ہموار کی۔بھارت میں بالی ووڈ فلمیں جیسے ،‘ سپر -30 ’اور سنجو، 2012 کی تیلگو زبان کی ایکشن فلم ‘ایگا’ عالمی شہرت یافتہ مقبول فلم  ’باہوبلی’،‘ آر آر آر’ ان سبھی نے ناظرین کے دلوں پر قبضہ کرنے  اور ان کے دماغ پہلے کی طرح  مصروف رکھنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا ہے۔ بھارتی فلم ساز پالومی بسو کی فلم ‘مایا’ ‘دی بھرت آف سپر ہیرو’ 2024 میں کانز فلم فیسٹول کی نئی ایمرسیو مقابلے کے زمرے میں 8 فلموں میں سے ایک تھی۔ کمیونٹی کالجوں اور پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں سے لے کر آر-1 تحقیقی اداروں تک کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مختلف صلاحیتوں کے ساتھ ایکس آر ٹیکنالوجی کے ساتھ تجربات میں سرگرم ہیں۔آئی آئی ٹی مدراس کے محققین نے ملک کے دیہی علاقوں میں سیکنڈری اسکولوں کے لیے اے آر –وی آر پر مبنی سیکھنے کا نیا شعبہ متعارف کرایا ہے۔ایکسینچر کی ایک رپورٹ کے مطابق وی آر سے تربیت یافتہ سرجن روایتی طور سے خدمات انجام دینے والے دیگر سرجنو ں کے مقابلے میں 40 فیصد کم غلطیاں کرتے ہیں۔اے آر/ وی آر ٹیکنالوجی نے معذور افراد کے لیے رسائی کو ممکن بنایا ہے اور ان کی شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے نمایاں صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے جس میں اے آرکے ذریعے اشارے کی زبان سمجھنے سے لے کر وی آر کے ذریعہ احساسات کے اجزا بھی شامل ہیں۔ایکس آر عمیق ماحول بناکر ورچوئل میٹنگ میں کو بھی تبدیل کرسکتا ہے جہاں شرکا 3ڈی ماڈل کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔پرزینٹیشن  دے سکتے ہیں اور بات چیت کو ذہن نشین کرسکتے ہیں جیسے کہ وہ ایک ہی کمرے میں ہوں۔ایکس آر میں کام کی جگہ ٹریننگ ، تعلیمی مقاصد علاج ومعالجے ، اور ڈیٹا کی تلاش اور تجزیہ میں مشترکہ کوششوں کے لیے استعمال ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔

عالمی اور بھارتی ایکس آر مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کا اے وی جیسی –ایکس آر کا شعبہ 2030 تک 34 فیصد سی اے جی آر کے ساتھ 26 بلین ڈالر کی صنعت کی شکل اختیار کرنے کی سمت گامزن ہے۔بھارت کا انیمیشن ، ویژول ایفکٹ ، گیمنگ اور کامکس کے علاوہ ایکسٹینڈیڈ ریئلٹی (اے وی جی سی-ایکس آر) کا شعبہ اگلے پانچ سے چھ برسوں میں بڑی چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہے۔ورلڈ ایکنامک فورم کے مطابق ، ایکس آر صنعتیں 2030 تک عالمی معیشت کے لیے ایک اندازے کے مطابق 1.5 ٹریلین ڈالر  تک پہنچ سکتی ہیں ، جوکہ سالانہ شرح نمو 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ٹینسن رپورٹ کے صنعتی اداروں سے متعلق جائزے کے مطابق ، 2018 میں 170 ایکس آر اسٹارٹ اپ تھے، جب کہ 2025 میں یہ تعداد 300 سے تجاوز کرجائے گی۔ایکس آر کے میدان میں مختلف قسم کی ملازمتوں اور ماہرانہ ترقی کے  امکانات ہیں۔ کچھ عام ایکس آر جاب پروفائلوں میں سافٹ ویئر ڈیولپر شامل ہیں، جو اے آر /وی آر /ایم آر اپلیکینشز بناتے ہیں، ایکس آر ہارڈ ویئر انجینئر 3ڈی آرٹسٹ اور ڈیزائنر محققین اور کمپیوٹر ویژن انجینئر پروڈکٹ منیجیر اور یو ایکس ماہرین ، مواد کے تخلیق کار اور ٹرینر وغیرہ  بھی شامل ہیں۔بھارت کو اے وی جی سی کا عالمی مرکز بنانے کی سمت ایک اہم قدم کے طور پر مرکزی کابینہ نے نومبر 2024 میں ممبئی میں انیمیشن ، ویژول ایفکٹ ، گیمنگ ، کامکس اور ایکسٹینڈیڈ ریلئٹی (اے وی جی سی-ایکس آر ) کے لیے نیشنل سینٹر آف ایکسلینس (این سی او ای)کے قیام کو منظوری دی ہے۔امکان ہے کے این سی او ای کے ذریعے آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم ایم  کے معیار سے مطابقت رکھنے والی 5 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ یہ مرکز عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ  ، جدید ٹیکنالوجی اور ایک مضبوط ٹیلنٹ پول بنانے کے لیے خصوصی مہارتیں فراہم کرے گا۔

اس طرح بھارت ایک عمیق انقلاب کا تجربہ کررہاہے!حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ایکس آر کریٹر ہیکاتھن ایک ملک گیر پیش قدمی تھی ،جو ایکسٹینڈیڈ ریلئٹی سے وابستہ صنعتوں میں  جدت طرازی کو فروغ دے رہی ہے جسے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے تعاون سے ویب لیبس ، ایکس ڈی جی اور بھارت ایس آر کی جانب سے منعقد کیاگیا تھا، جس میں عمیق ٹیکنالوجی کے مستقبل کو ایک نئی سمت دینے کے لیے بھارت کے تخلیق کار ذہن یکجا ہوئے تھے۔ایکس آر ہیکاتھن 32 مختلف اور ترقی پذیر چیلنجوں میں سے ایک ہے ، جو کریٹ ان انڈیا چیلنج(سی آئی سی) سیزن -1 کی تشکیل کرتی ہے جسے ورلڈ ویژول اینڈ انٹرنمینٹ سمٹ (ویووز) کے ایک حصے کے طورپر لانچ کیاگیا ہے، جس کا انعقاد ایک سے 4 مئی 2025 تک ممبئی کے جی او ورلڈ سینٹر میں کیاجائے گا۔ کریٹ ان انڈیا مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والوں کو ممبئی میں ایک عظیم الشان تقریب میں‘‘ ویووز کریٹ ایوارڈ’’ سے نوازا جائے گا۔ان چیلنجوں نے تخلیقی منظر نامے میں مؤثر موجودگی درج کرائی ہے ، جس میں بھارت اور اس کے باہر جدت طرازی کی سرگرمیوں  کی ایک لہر پیدا کردی ہے، جو عالمی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طورپر ابھر رہا ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں کہاتھا کہ ویووز بھارتی آرٹسٹ کو کنٹینٹ تیار کرنے اور اسے عالمی بنانے کی ترغیب دے گا ، ساتھ ہی دنیا بھر کے فنکاروں کو بھارت میں تعاون کرنے کے لیے دعوت بھی دے گا۔

ایکس آر ہیکاتھن ملک بھر سے 2200سے زیادہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کے ساتھ شروع ہوا۔فائنل لسٹوں کا ایک ممتاز جیوری کے ذریعے قریب سے جائزہ لیاگیا ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ منتخب پروجیکٹ تکنیکی عمل درآمد اور صارف کے تجربے اور ریئل ورلڈ امپکٹ کے اعلیٰ ترین معیارات پر پورے اترتے ہوں۔ان ماہرین میں سے ہر شخص ایک مختلف ڈومین کی نمائندگی کرتا ہے جو بھارت میں سب سے زیادہ امید افزا ایکس آر پروجیکٹوں کی بہتر تشخصیص کو یقینی بناتا ہے۔ہیکاتھن کے پانچ فاتحین کا اعلان 9 اپریل 2025 کو اس کی متعلقہ تھیمس یعنی صحت کی دیکھ بھال عمیق سیاحت ، ای کامرس ، تعلیم ، میڈیا اور انٹرٹیمنٹ کے شعبے سے کیاگیا۔ایکس آر ہیکاتھن فاتحین کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلوں کے فائنلسٹ،جن کی تعداد 750سے زیادہ ہے،کو اپنے انفرادی مقابلے کے نتائج  اور آؤٹ پٹ ، اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ظاہر کرنے کا ایک منفرد موقع ملے گا اس کے علاوہ اس کے متعلقہ شعبے کے صنعتی  لیڈروں  کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع  بھی فراہم ہوں گےجس میں پیچنگ سیشن ، ماسٹر کلاسز ، پینل ڈسکیشنز کانفرنس وغیرہ شامل ہیں۔

اس سے کام کی  حقیقی کامیابی کا اندازہ نہ صرف  جیتنے والوں سے لگایا جائے گا بلکہ اس بات سے بھی لگایا جائے گا کہ یہ پروجیکٹ حقیقی دنیا کی اپلیکیشنزمیں کیسے منتقل ہوتے ہیں۔ ایکس آر کریٹر ہیکاتھن جیسے مستقبل کے اقدامات کے ساتھ ، بھارت نہ صرف عالمی ایکس آر کی دوڑ میں حصہ لے رہا ہے بلکہ وہ اپنی شرائط پر عمیق اختراعات کی بنیاد بھی رکھ رہا ہے۔ایکس آر کریٹر ہیکاتھن اور ویب چوٹی کانفرنس نے ہزاروں نوجوانوں ، ایکس آرکے شائقین کو ایک اسٹیج فراہم کیاہے ، جنہیں تعاون اور رہنمائی حاصل ہوئی ہے ، جو اختراعات کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ہیکاتھن کے 30 فیصد سے زیادہ فائنلسٹ ٹائر ٹو ر اور تین شہروں سے آتے ہیں، جوکہ بڑھتے ہوئے ایکس آر کے دائرے کا ثبوت ہے! ایکس آر کریٹر ہیکاتھن کے ساتھ ، ہم بھارتی ایکس آر صنعت میں انقلاب برپا کررہے ہیں ،اس پلیٹ فارم سے ابھرنے والا حل اس بات کا تعین کرے گا کہ ہم دنیا کے ساتھ ، صنعتوں کے ساتھ حقیقت کے درمیان کس طرح معاملات طے کریں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img