اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

منوج سنہا کی ‘وائی پی او – گلوبل ون’ کے اراکین کے ساتھ ملاقات

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز یہاں ‘وائی پی او – گلوبل ون’ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘آج سری نگر میں ‘وائی پی او – گلوبل ون’ کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ گذشتہ 5 برسوں میں جموں و کشمیر کی مجموعی ترقی کے لیے اسٹریٹجک، کثیر جہتی نقطہ نظر کو اجاگر کیا جس میں اقتصادی ترقی، پائیداری، اور سماجی بہبود کی اسکیموں کے بغیر کسی رکاوٹ کے نفاذ شامل ہے’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ہمارا مقصد تیز تر، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی حاصل کرنا ہے’۔

منوج سنہا نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘جموں و کشمیر کی صنعتی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک اسٹریٹجک، کثیر جہتی نقطہ نظر اپنایا گیا تاکہ اقتصادی ترقی، پائیداری اور سماجی ترقی کے درمیان صحیح توازن قائم کیا جا سکے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img