ہفتہ, اپریل ۱۹, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

ہر جمعہ مجھے گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے: میر واعظ عمر فاروق

سری نگر: میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں ہر جمعہ کو گھر میں نظر بند رکھا جاتا ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہر جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا جاتا ہے! مجھ پر بات نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے، پابندی کا مقصد وادی کے مسلم اداروں – جامع مسجد، میرواعظ کا دفتر، کی مرکزیت کو بھی کمزور کرنا ہے اور مسلمانوں اور ان تمام لوگوں کے لیے اجتماعی غم کا باعث ہے جو اس فرقہ وارانہ نقطہ نظر کی مخالفت کرتے ہیں’۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا: ‘میرے گھر میں نظر بندی کا مقدمہ ابھی تک عدالت میں زیر التوا ہے، جہاں میں معزز ہائی کورٹ سے ریلیف مانگ رہا ہوں لیکن ایسے وقت میں صبر ہی ہماری واحد طاقت ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img