اقوام متحدہ: اقوام متحدہ (یو این) کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت کے دوسرے دور کو ایک ’اچھی علامت‘ سمجھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے کے روز روم میں ہوگا۔ دونوں فریق تہران کے جوہری معاملات اور واشنگٹن کی پابندیوں پر بات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے معمول بریفنگ میں کہا کہ ’’ہمیں کافی امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلے گا، تاکہ ہم خلیجی خطے، مشرق وسطیٰ اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھ رہے ہیں۔‘‘
یو این آئی