ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 18 سے 20 اپریل تک جموں وکشمیر کے بیشتر حصوں میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائوں اور زور دار بارشوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان 3 دنوں کے دوران باغوں میں دوا پاشی کرنے سے احتراز کریں۔کشمیر کے وتھر کے مطابق 21 اپریل کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 22 اپریل کو موسم بہتر رہ سکتا ہے اور کسانوں کے لئے اپنے باغوں میں دوا پاشی کرنے کے لئے اچھا موسم ہونے کی امید ہے۔