ان کے مطابق، نیشنل کانفرنس نے اس بل کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور اُمید ہے کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت سے 24 کروڑ مسلمانوں کو انصاف ملے گا۔
شوکت میر نے کہا کہ پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید نے 2002 میں حکومت میں آکر آر ایس ایس اور بھاجپا کی ایما پر جموں و کشمیر کے سب سے بڑے ملی ادارے "مسلم اوقاف ٹرسٹ” کو وقف کے ساتھ منسلک کر دیا، اور آج یہ بات سمجھ آ رہی ہے کہ مرحوم مفتی محمد سعید کے ہاتھوں یہ کام کس کے کہنے پر کروایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا یہ ملی ادارہ بھاجپا کا ذیلی دفتر بن کر رہ گیا ہے۔ اگر پی ڈی پی والوں نے اُس وقت یہ اقدام نہ اٹھایا ہوتا، تو آج جموں و کشمیر کے اس سب سے بڑے ملی ادارے کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہوتا۔