منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

کشمیر ریلوے پولیس نے بیگ مالک کو واپس کر دیا

سری نگر:جموں و کشمیر پولیس کے ریلوے پولیس وِنگ نے پیسوں سے بھرے ایک بیگ کو مالک کے حوالے کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز ریلوے پولیس کشمیر کے سیکورٹی برانچ (آر ایس بی) سیکشن میں تعینات اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) عمر کو ٹرین کے آخری ڈبے میں ایک لاوارث بیگ ملا۔
ایس پی او عمر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیگ کو محفوظ کر لیا اور اس کے حقیقی مالک کی شناخت کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔
مناسب طریقہ کار کے بعد، ممکنہ دعوے داروں سے رابطہ کیا گیاجس دوران افتخار نسیم نے دعویٰ کیا کہ بیگ ان کا ہے۔
ریلوے پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا،”اس کی شناخت اور حقِ ملکیت کی تصدیق کے بعد، بیگ کو رسمی طور پر انچارج آر ایس بی سیکشن نے ایس ایچ او ریلوے پولیس اسٹیشن سرینگر کی موجودگی میں مالک کے حوالے کیا ۔”
عوامی حلقوں نے ریلوے پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img