پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
18.1 C
Srinagar

کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں انکاؤنٹر، ایک ملی ٹنٹ ہلاک،آپریشن جاری:فوج

جموں: فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں انکائونٹر کے دوران ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جا رہی ہے۔فوج کی وائٹ نائٹ کور نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج نے پولیس کے ساتھ کشتواڑ کے چھاترو جنگل علاقے میں 9 اپریل کو ایک مشترکہ آپریشن شروع کر دیا’۔انہوں نے کہا کہ اسی رات دیر گئے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا’۔ان کا کہنا ہے: ‘دہشت گردوں کو مصروف رکھا گیا اور طرفین کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا’۔

فوج نے پوسٹ میں کہا کہ اس دوران ایک دہشت گردو کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img