جمعہ, اپریل ۱۸, ۲۰۲۵
25.3 C
Srinagar

غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: نائب وزیر اعلیٰ

جموں:جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں ماحولیاتی توازن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قیمت پر غیر قانونی کان کنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد کی بروقت نشاندہی کی جائے اور انہیں قانونی کٹہرے میں لایا جائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img