اتوار, اپریل ۲۰, ۲۰۲۵
11.5 C
Srinagar

اودھم پور کے جوفر علاقے میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے جوفر علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے جہاں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان قریب دو گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ رات کو تاریکی کے پیش نظر آپریشن معطل رکھا گیا تاہم جمعرات کی صبح کی پہلی روشنی کے ساتھ ہی تلاشی آپریشن بحال کر دیا گیا۔ایس ایس اودھم پور آمود ناگپوری نے گذشتہ شام نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران بتایا کہ بدھ کی صبح فورسز کو اطلاع ملی کہ جوفر کے گھنے جنگلات میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ایس او جی (اسپیشل آپریشنز گروپ) کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہوئی اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔

موصوف ایس ایس پی نے کہا: ‘ جب سلامتی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی۔ یہ فائرنگ دو گھنٹے تک جاری رہی’۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ناکہ بندی کی ہے، جبکہ اندھیرے کی وجہ سے آپریشن عارضی طور پر روک کر جمعرات کی صبح دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہیں، اور اسی بنا پر آپریشن کا دائرہ مزید علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img