پیر, اپریل ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

اسمبلی سب کی ہے، صرف نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی کی نہیں ہے:سجاد لون

جموں:پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے اسمبلی میں وقف بل پر بحث نہ کرنے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سب کی ہے، یہ صرف نیشنل کانفرنس یا کسی دوسری پارٹی کی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ملک کا واحد مسلم اکثریتی صوبہ ہے لہذا وقف بل پر یہاں سے ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا ’اسمبلی سب کی ہے یہ صرف نیشنل کانفرنس یا ہماری نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ہمارا مطالبہ واضح ہے کہ وقف جو ہے وہ مسلمانوں کا معاملہ ہے، ہم ملک کا واحد مسلم اکثریتی صوبہ ہے اور یہاں سے اس معاملے پر ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے۔‘
سجاد لون نے کہا’اگر ہم ایسے معاملات کے وقار کو بر قرار نہ رکھ سکے تو تاریخ ہمیں ذمہ دار ٹھہرائے گی۔‘
انہوں نے کہا ’ہم نے دو باتیں کیں ایک یہ کہ اسپیکر صاحب آدھے گھنٹے کے لئے ریٹائر ہوجائیں اور ان کی جگہ مبارک گل سنبھالیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دوسرا ہم نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی، ہم اسپیکر صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں، لیکن اس مسئلے پر ہمیں کام کرنا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’اگر نیشنل کانفرنس اس عدم اعتماد تحریک کا سپورٹ کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ وقف بل کے حق میں ہے اگر وہ سپورٹ نہیں کرتی ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے عمل اور الفاظ میں تضاد ہے۔‘
واضح رہے کہ سجاد لون کی قیادت میں وادی کی بعض جماعتوں نے گذشتہ روز اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img