ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی

جموں: اپوزیشن جماعتوں پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس نے وقف (ترمیمی) بل 2025 پر بحث کو مسترد کرنے پر اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔

سجاد لون اور پی ڈی پی کے ارکان اسمبلی وحید پرہ، میر محمد فیاض اور رفیق احمد نائیک کے ذریعے پیش کی گئی نوٹس میں اسپیکر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے: ‘یہ فیصلہ اسپیکر کے اقدامات پر ایوان کے اندر بڑے پیمانے پر غم و غصے کا نتیجہ ہے، جس میں تحریک التواء پر بحث کو مسترد کرنا اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد پر غور کرنے سے انکار شامل ہے’۔
اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے: ‘اس طرح کا طرز عمل اس معزز ادارے کو چلانے والے جمہوری اصولوں اور طریقہ کار کو مجروح کرتا ہے’۔

سجاد لون نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہم نے سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے وہ وقف بل کے خلاف ہماری رائے کا اظہار کرنے میں رکاوٹ بن گئے ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر ملک کا واحد مسلم اکثریتی صوبہ ہے اگر ہم نے اس بل کے خلاف سخت پیغام نہ دیا تو تاریخ کی نظروں میں ہماری توہین ہوگی’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img