ہفتہ, اپریل ۱۹, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

اسمبلی میں اسپیکر کی طرف سے وقف بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ دینا مایوس کن ہے:محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر اسمبلی میں اسپیکر کی طرف سے وقف بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ دینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی حکومت بی جے پی کے مبینہ مسلم مخالف ایجنڈے کے سامنے پوری طرح جھک گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت دونوں بی جے پی کو بھی اور عوام کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘ یہ انتہائی مایوس کن امر ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر نے وقف بل پر تحریک کو مسترد کر دیا ہے، ایک مضبوط مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی حکومت بی جے پی کے مسلم مخالف ایجنڈے کے سامنے پوری طرح جھک گئی ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت دونوں بی جے پی کو بھی اور عوام کو بھی خوش رکھنا چاہتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس تامل ناڈو سرکار سے سیکھ سکتی ہے جس نے وقف بل کی مضبوطی سے مخالفت کی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر، واحد مسلم اکثریتی خطے میں، یہ تشویشناک امر ہے کہ عوام پر مبنی حکومت اس نازک مسئلے پر بحث کرنے کی بھی ہمت نہیں رکھتی ہے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img