ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے تین مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ یکم اپریل کو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھی پاکستانی رینجرز نے فائرنگ کی، جس کے جواب میں بھارتی افواج کی کارروائی سے پاکستان کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز بھارتی فوج نے پاکستانی رینجرز کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی، جس کے دوران سیز فائر کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ تاہم، اس کے باوجود پاکستانی رینجرز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالات کو بگاڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پونچھ میں پاکستانی رینجرز کی گولہ باری، فوج نے منہ توڑ جواب دیا
جموں:جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے دگوار سیکٹر میں پاکستانی رینجرز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کا بھارتی افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جموں و کشمیر دورے کے بیچ پاکستانی رینجرز نے پونچھ کے دگوار سیکٹر میں گولہ باری کی۔ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام ساڑھے نو بجے پاکستانی رینجرز نے پہلے موٹار شیل داغا اور اس کے بعد آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔معلوم ہوا ہے کہ بھارتی افواج نے بھی پوزیشن سنبھال کر بھرپور جواب دیا۔ تازہ گولہ باری کے باعث مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔